Brailvi Books

مردے کی بےبسی
1 - 27
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مُردے کی بے بسیؔ۱
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ بیان(28صفحات) مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
آپ اپنے دل میں مَدَنی انقلاب برپاہوتاہوا محسوس فرمائیں گے۔
 دُرُود شریف کی فضیلت
      حضور سراپا نور،شافع یوم النشور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ نورٌ علیٰ نور ہے : ’’ مجھ پر درود شریف پڑھ کراپنی مجالس کو آراستہ کرو ،کہ تمہارا دُرُودِپاک پڑھنا بروزِ قیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔‘‘(اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطابج۲ ص۲۹۱ حدیث۳۳۳۰ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مُردہ اورغَسّال
     زبردست عالم ومحدث اور مشہور تابعی بزرگ حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی  سے مروی ہے کہ مَرنے والا ہر چیز کو جانتا ہے،حتّٰی کہ غسّال سے کہتا ہے: تجھے خدا عَزَّ وَجَلَّ  کی
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱   یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی اجتماع (۱۱، ۱۲ ، ۱۳شعبان المعظم ۱۴۲۳؁ھبروزاتوار مدینۃالاولیاء ملتان) میں فرمایا۔ ترمیم کے ساتھ تحریراً حاضر خدمت ہے ۔          ۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ