Brailvi Books

مدنی وصیت نامہ
13 - 15
پانی نہ بہائیں آخرت میں  ایک قطرے قطرے کاحساب ہے یہ یاد رکھیں )
مرد کوکفَن پہنانے کا طریقہ 

	کفن کو ایک یاتین یا پانچ یا سات بار دُھونی دے دیں۔پھر اِس طرح بچھائیں  کہ پہلے لفافہ یعنی بڑی چادر اس پر تہبند اوراس کے اوپر کفنی رکھیں ، اب میِّت کو اِس پر لٹائیں  اور کَفْنی پہنائیں ،اب داڑھی (نہ ہو تو ٹھوڑی پر)اور تمام جسم پر خوشبو مَلیں ،وہ اعضاء جن پر سجدہ کیا جاتا ہے یعنی پیشانی ،ناک، ہاتھوں ، گھٹنوں  اور قدموں  پر کافور لگائیں۔پھر تہبند اُلٹی جانب سے پھر سیدھی جانب سے لَپیٹیں  ۔اب آخرمیں  لفافہ بھی اسی طرح پہلے الٹی جانب سے پھر سیدھی جانِب سے لَپیٹیں  تاکہ سیدھا اُوپر رہے۔سَر اور پاؤں  کی طرف باندھ دیں۔
 عورت کو کفن پہنانے کا طریقہ
	 کفْنی پہنا کر اُس کے بالوں  کے دوحصّے کرکے کفْنی کے اوپر سینے پر ڈال دیں  اوراوڑھنی کو آدھی پیٹھ کے نیچے بچھا کر سر پر لاکر منہ پر نقاب کی طرح ڈال دیں  کہ سینے پر رہے۔اِس کا طول آدھی پشت سے نیچے تک اور عَرْض ایک کان کی لوسے دوسرے کا ن کی لو تک ہو۔بعض لوگ اوڑھنی اس طرح اڑھاتے ہیں  جس طرح عورتیں  زندگی میں  سر پر اوڑھتی ہیں  یہ خلافِ سنّت ہے ۔پھر بدستور تہبند و لفافہ یعنی چادر لَپیٹیں۔ پھر آخر میں  سینہ بند پستان کے اوپر والے حصّے سے ران تک لاکرکسی ڈوری سے باندھیں۔  ۱؎
مدینہ
    ۱؎ : آج کل عورتوں کے کفن میں بھی لفافہ ہی آخر میں رکھا جاتا ہے تو اگر کفنی کے بعد سینہ بند رکھا جائے توبھی کوئی مضایقہ نہیں مگر افضل ہے کہ سینہ بند سب سے آخرمیں ہو۔