کفَن دفْن کاطریقہ
مَرْد کا مسنون کفَن
(۱)لِفافہ (۲)اِزار (۳)قمیص
عورت کا مَسنون کفَن
مُنْدَرِجَہ بالا تین اور دو مزید (۴)سِینہ بند (۵)اَوڑھنی۔خنثیٰ مشکل کو عورت کی طرح پانچ کپڑے دیے جائیں مگر کسم یا زعفران کا رنگا ہوا اور ریشمی کفن اسے ناجائز ہے۔ (مُلَخَّص ازبہارِ شریعتج۱ ص۸۱۷،۸۱۹،عالمگیر ی ج۱ ص۱۶۰،۱۶۱)
کفَن کی تفصیل
{۱}لِفافہ: یعنی چادرمیِّت کے قد سے اتنی بڑی ہوکہ دونوں طرف باندھ سکیں {۲} اِزار: (یعنی تَہبند )چَوٹی (یعنی سرکے سِرے)سے قدم تک یعنی لِفافے سے اِتنا چھوٹا جو بَندِش کے لئے زائد تھا {۳}قمیص (یعنی کَفنی) گردن سے گُھٹنوں کے نیچے تک اور یہ آگے اور پیچھے دونوں طرف برابر ہو اِس میں چاک اور آستینیں نہ ہوں۔ مَرد کی کَفنی کندھوں پر چیریں اور عورت کے لئے سینے کی طرف{۴}سینہ بند: پستان سے ناف تک اور بہتر یہ ہے کہ ران تک ہو ۔ ۱ ؎ (مُلَخَّص ازبہارِ شریعت ج۱ص۸۱۸ )
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱ ؎ ؎ : عُمُوماً تیّار کفن خریدلیا جاتا ہے اسکا میِّت کے قد کے مطابق مسنون سائز کاہونا ضروری نہیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اِتنازیادہ ہوکہ اسراف میں داخل ہوجائے ،لہٰذا احتیاط اسی میں ہے کہ تھان میں سے حسبِ ضرورت کپڑا کاٹاجائے۔