Brailvi Books

مدنی وصیت نامہ
1 - 15
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مدنی وصیت نامہ
(مع کفن دفن کے احکامات)

شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ پرسوز رسالہ (16صَفْحات) مکمّل پڑھ
لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ اپنے قلب میں  رقّت وہلچل محسوس کریں  گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
محبوبِ ربُّ العٰلَمِین، جنابِ صادِق وامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: مجھ پر درود شریف پڑھو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تم پر رحمت بھیجے گا۔          (الکامِل لابنِ عَدِی ج۵ص۵۰۵ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ للّٰہِ عَلٰی اِحسانِہٖاِس وَقْت نمازِ فَجْر  کے بعد مسجِدُ النَّبَوِی الشَّریف عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام میں  بیٹھ کر ’’اَرْبَعِیْنَ وَصایا  مِنَ الْمَدِیْنۃِ الْمُنَوَّرَۃِ‘‘ (یعنی مدینۂ منوّرہ سے چالیس وصیتیں ) تحریر کرنیکی سعادت حاصل کررہا ہوں ،آہ!صد آہ!     آج میریمدینۃُ المُنَوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً  کی حاضری کی آخری صبح ہے ،سورج روضۂ محبوب عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام پر عرضِ سلام کے لئے حاضر ہوا چاہتا ہے، آہ! آج