Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 7: اصلاحِ امت میں دعوت اسلامی کا کردار
4 - 27
بیرونِ ملک اسفار
عرض: آپ پاکستان سے باہر کون کونسے ممالک میں تشریف لے گئے ہیں؟
ارشاد:اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ حَرَمَیْن طَیِّبَیْنزَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً کی بارہا حاضِری نصیب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عراق شریف، متّحِدہ عرب اَمارات، سیلون(سی لنکا)، ہندوستان اور جنوبی افریقہ کاسفر کیاہے۔ 
امیرِاَ ہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تا ثُّرات
عرض:دوسرے ممالک میں جا کر آپ نے وہاں کے لوگوں کو کیساپایا؟نیز برّصغیر پاک و ہِند کے مسلمانوں کے بارے میں آپ کے کیا تأثرات قائم ہوئے ہیں؟
ارشاد:میں نے پاکستان اور ہند کے مسلمانوں میں اِسلام کا سب سے زیادہ جذبہ پایا   ہے ۔ عشقِ رسولصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّممیں پاک وہِند کے مسلمانوں سے تو شاید ہی کوئی بڑھ سکے۔ میری ناقص معلومات کے مطابق سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، حبیبِ پروردگارصَلَّی اللّٰہ تعالٰی  علیہ واٰلہٖ  وسلَّم اپنے مزارِ فائِضُ الانوار میں پاک و ہند کی طرف قدم شریف کئے ہوئے ہیں گویا ہم سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ، باعث نزولِ سکینہصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے قدَمین شریفیْن کی سیدھ میں