Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 7: اصلاحِ امت میں دعوت اسلامی کا کردار
2 - 27
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ  وَالصَّلٰوۃُ  وَالسَّلَامُ  عَلٰی  سَیِّدِ  الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اصلاحِ اُمّت میں دعوتِ اسلامی کا کردار 
(مع دیگردلچسپ سُوال وجواب)          
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رسالہ(۲۸صفحات) مکمل پڑھ لیجیے۔
 اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
نبیوں کے سلطان ،رحمتِ عالمیان ، سردارِ دو جہان، محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم كا فرمانِ بخشش نشان ہے :”اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی خا طر آپس میں محبت رکھنے والے جب با ہم ملیں اور مصا فحہ کریں اور نبی(صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو اُن کے جُدا ہو نے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گنا ہ بخش دئیے جا تے ہیں۔“(۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَمیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مثالی شخصیت
عرض: آپ کی مثالی شخصیت(Ideal) کون ہیں؟

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱……مُسْنَدِ اَبو یَعْلٰی، ج٣، ص٩٥، حدیث ٢٩٥١،دارالکتب العلمیة  بیروت