اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
تجدیدِایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ
(مع دیگردِلچسپ سُوال جواب)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رسالہ(۲۷صفحات) مکمل پڑھ لیجیے۔
اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ روح پَرور ہے :جو شخص بروزِ جمعہ مجھ پر 100بار دُرُود ِ پاک پڑھے، جب وہ قیامت کے روز آئے گا تو اُس کے ساتھ ایک ایسا نور ہو گا کہ اگر وہ ساری مخلوق میں تقسیم کر دیا جائے تو سب کوکفایت کرے۔(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
داڑھی کی توہین کُفر ہے
سُوال:زید نے مسلمان کی داڑھی کی توہین کر دی اُس کو سمجھایا گیا کہ یہ سُنَّت ہے اور سُنَّت کی توہین کُفر ہے آپ توبہ کر لیں مگر وہ نہ مانا۔ پھر کچھ عرصے کے بعد اُسے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… حِلیة ُ الاولیاء،ابراھیم بن ادھم،۸ /۴۸،الرقم:۱۱۳۴۱