Brailvi Books

مَدَنی چینل کے بارے میں تأثرات (قِسْط 6)
1 - 46
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مَدَنی چینل کے بارے میں  عُلَماء و
شَخْصیّات کے تَاثُّرات کے اقتِباسات (قِسْط 6)
دُرُود ِ پاک لکھنے کی فضیلت
	خَلق کے رہبر،شافِعِ محشر، محبوبِ داوَر عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے:جس نے کتاب میں  مجھ پر دُرُود ِپاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں  رہے گا فِرِشتے اُس کے لئے اِسْتِغْفار کرتے رہیں  گے۔
(اَلْمُعجَمُ الْاَوْسَط ج۱ص۴۹۷ حدیث۱۸۳۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(291) حضرت مولانا حکیم الحاج غلام مصطفٰے نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فیضِ روحانی دواخانہ ، مدینہ مارکیٹ کلر کہار،ضلع چکوال ،پنجاب،پاکستان)
	حضرت علامہ محمد الیاس عطارؔقادری صاحب جنہوں  نے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی تھی۔ آج دُنیائے اِسلام میں  عاشقانِ رسُول  ایک عظیم اِسلامی اِیمانی