قوت کی حیثیت رکھتے ہیں۔بندئہ ناچیز ملتان شریف میں ہونے والے اِجتماع میں حاضر تھا،وہاں پر مَدَنی چینل کے متعلق اہلِ ملتان کا جوش قابلِ دید تھا ۔ ہر گھر، ہر ہوٹل اورہر دُکان پر مَدَنی چینل سے صدائے عشقِ رسُول گونج رہی تھی۔مَدَنی چینل سے عورتوں کی مشکلات کم ہوئیں۔ گھر میں بیٹھ کر عورتیں ، بچے اوربوڑھے لوگ بے حد محظوظ ہوئے۔ مَدَنی چینلہمارے دِل کی آواز تھی جو سرکارِ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلے اللہ تعالیٰ نے پوری فرمادی۔ اب لاکھوں گھروں میں یہ چینل عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی کرنیں بکھیر رہا ہے۔ اس کے متعلق لکھنے کو تو بَہُت کچھ لکھا جاسکتا ہے۔ آخری بات ڈاکٹر اقبال کے شعر پر ختم کرتا ہوں :
قوتِ عشق سے ہر پَست کو بَالا کردے
دَہر میں عشقِ مُحمَّد سے اُجالا کر دے
ہمیں یقین ہے کہ مَدَنی چینل سے عشقِ محمدصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ سلَّم کی روشنی اِنْ شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر مسلمان کے دِل کو تازگی عطا کرے گی۔ قبلہ حضرت علامہ محمد الیاس العطارؔقادری صاحب سمیت تمام اہلِ عشق کو میرا سلام ہو۔