چینلکھول کر اہلسنت وجماعت پر بڑا احسان کیا ہے۔امید ہے کہ اس مَدَنی چینل کے آنے سے لوگ سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں آئیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کا پیغام گھر گھر پہنچے گا ۔لوگوں کواس سے بڑافائدہ پہنچے گا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کرسچین کا قبولِ اسلام
مرکزالاولیاء(لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک ورکشاپ تھی، اُس میں ایکT.V.بھی رکھا ہوا تھا جس پر کاریگر مختلف چینلز دیکھا کرتے تھے۔رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ / 2008 ء میں جب دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل شروع ہوا تو انہیں کچھ ایسابھایا کہ دیگر تمام چینلز کے بجائے اب وہ مَدَنی چینل دیکھنے لگے ۔ان کاریگروں میں ایک کرسچین نوجوان بھی شامل تھا وہ بھی مَدَنی چینل کے پُرسوز سلسلوں (پروگرامز)میں دلچسپی لینے لگا ۔اَلحمدُ للّٰہعَزَّوَجَلَّ صرف تین دن کے بعد وہ کہنے لگا کہ میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی سادگی سے بہت مُتأَثِّر ہوا ہوں اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔
کفر کے ایواں میں مولیٰ ڈالدے یہ زلزلہ
یاالہٰی! تا ابد جاری رہے یہ سلسلہ