Brailvi Books

مال وراثت میں خیانت نہ کیجئے
21 - 40
تیسری وعید، غاصب قیامت کے دن کوڑھی ہو کر بارگاہِ الٰہی میں  حاضر ہو گا:
	حضرت اشعث بن قیس کندی سے روایت ہے، حضور انور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا:’’ جو شخص دوسرے کے مال پر قبضہ کرے گا وہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے کوڑھی ہوکر ملے گا۔(1)
	اللہ تعالیٰ اس بُرے فعل سے بھی ہماری حفاظت فرمائے،اٰمین۔
 پانچواں  گناہ:یتیم وارثوں  کو ان کے حصے سے محروم کر دینا:
	وراثت کے مسئلے میں  سنگین ترین صورت ِ حال یتیم وارثوں  کو ان کے حصے سے محروم کرنا اور انہیں  حصہ نہ دینا ہے۔
یتیموں  کا مال ناحق کھانے کی4 وعیدیں :
ایسے لوگوں  کے لیے درج ذیل آیت اور 3 اَحادیث میں  بڑی عبرت ہے، چنانچہ
پہلی وعید،بطورِ ظلم یتیموں  کا مال کھانے والے بھڑکتی آگ میں  جائیں  گے:
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
’’ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَاۡکُلُوۡنَ اَمْوٰلَ الْیَتٰمٰی ظُلْمًا اِنَّمَا یَاۡکُلُوۡنَ فِیۡ بُطُوۡنِہِمْ نَارًا ؕ وَسَیَصْلَوْنَترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک وہ لوگ جو ظلم  کرتے ہوئے یتیموں  کا مال کھاتے ہیں  وہ   اپنے پیٹ میں  بالکل آ گ بھرتے ہیں اور 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1 …معجم کبیر، باب فیما اعدّ اللّٰہ من عقابہ وغضبہ یوم القیامۃ۔۔۔ الخ، ۱/۲۳۳، الحدیث: ۶۳۷۔