Brailvi Books

خوشبودار قبر
29 - 32
 میں  گھسیٹ رہے ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اُس سے اِستِفسار فرمایا!کس سبب سے اللہ عَزَّوَجَلََّّ نے تیری مَعرِفَت سَلب فرمالی؟ میرے شاگردوں  میں  تیر ا مقام تو بہت اونچا تھا۔ اُس نے جواب دیا:تین عُیُوب کے سبب سے(1)چغلی کہ میں  اپنے ساتھیوں  کو کچھ بتاتا تھا اور آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کچھ اور(2)حَسَد کہ میں  اپنے ساتھیوں  سے حَسَد کرتا تھا (3)شراب نَوشی کہ ایک بیماری سے شِفاپانے کی غَرَض سے طبیب کے مشورے پر ہر سال شراب کا ایک گلاس پِیتا تھا۔ (منہاج العابدین،ص ۱۶۵) آئیے!آپ بھی شیطان کے وار کو ناکام بناتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدَنی ماحول سے وابستہ سنّتوں  کے عامل عاشقانِ رسول کی فہرست میں  شامل ہوکر ایسے اعمالِ حسنہ اختیار کیجئے جو ایمان کی سلامتی کا سبب بنیں  چنانچہ دعوتِ اسلامی کے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ کتاب، ’’عجائبُ القرآن مَع غرآئبُ القرآن‘‘ کے صفحہ 162 پر ہے کہ حضرتِ خضر عَلَیْہِ السَّلام کی کنیت ابو العباس اور نام ’’بلیا‘‘اور ان کے والد کا نام ’’ملکان ‘‘ہے۔ بعض عارفین نے فرمایا ہے کہ جو مسلمان ان کا اور ان کے والد کا نام اور ان کی کنیت یاد رکھے گا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّاُس کا خاتمہ ایمان پر ہو گا۔ ( صاوی، پ ۱۵، الکہف، تحت الآیۃ:۶۵، ۴/۱۲۰۷)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد