Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
81 - 107
الدرس الخامس والسبعون
قواعد ِاِملاء اور علاماتِ ترقیم
قواعدِ اِملاء (کِتابت):
	.1اسم ثلاثی اور فعل کا الف اصل میں  واؤ ہوتوممدود اور یاء ہو تومقصور  لکھا جائے گا:  رِضَا، دَعَا، ہُدٰی، أَتٰی۔اور اسم زائد علی الثلاث میں  الف ٗ مقصور لکھا جائے گا جبکہ الف سے پہلے یاء نہ ہو ورنہ ممدود لکھا جائے گا: بُشْرٰی، دُنْیَا۔
	.2ہمزہ استفہام کے بعدہمزہ وصلی مکسورکونطق اورکتابت سے گرادینا اور مفتوح کو الف سے بدل دیناجائز ہے:سَوَآءٌ عَلَیۡہِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَہُمْ،آٰللہُ اَذِنَ لَکُمْ۔
	.3ہمزہ اصلی اورقطعی مفتوح یا مضموم کو الف کی صورت میں  لکھ کر اوپر چھوٹا ہمزہ لکھتے ہیں  اور مکسور ہوتو ہمزہ نیچے لکھتے ہیں : أَمَرَ، أَکْرَمَ، أُشَاہِدُ، إِنْ، إِخْلَاصٌ۔
	.4ہمزہ متوسطہ کواس کی اورماقبل کی حرکت میں  سے اقوی حرکت کے مناسب حرف کے اوپر لکھیں گے(۳۵): سَأَلَ(سَ ئَ لَ) یَئِسَ(یَ ءِ سَ) یَؤُمُّ(یَ ءُ مُّ)۔
	.5ہمزہ متطرفہ ماقبل حرف کی حرکت کے مناسب حرف کے اوپرلکھتے ہیں  اور ما قبل ساکن ہوتو منفرد لکھتے ہیں : بَارِیٌٔ، لُؤْلُؤٌ، بَدَأَ، شَيْ ءٌ، مِلْ ءٌ، بَطِيْءٌ، ہُدُوْ ءٌ۔
	.6تنوین ِفتح دوفتحوں  اور الف سے لکھتے ہیں : جُزْءًا،  تَکَافُؤًا، بَادِئًا، نُشُوْءً ا۔ لیکن گول تاء اور جوہمزہ الف کے اوپر لکھا ہو اور جس ہمزہ متطرفہ سے پہلے الف ہو اس میں  تنوین فتح صرف دو زبر سے لکھتے ہیں  : کُرَّاسَۃً، خَطَأً، سَمَاءً۔