الدرس الحادي والأربعون
اَسمائے عددکا بَیان
جس اسْم سے کسی چیزکے اَفراد شُمار کیے جائیں اُسے اسمِ عدد اور جسے شمار کیا جائے اُسے معدود یاتمییزکہتے ہیں : ثَلاثَۃُ رِجَالٍ، أَرْبَعُ نِسَاءٍ۔
اسمِ عدد اور معدود کا استِعمال:
.1 وَاحِدٌ اوراِثْنَانِ معدودکی صفَت بن کر اورقِیاس کے مطابق(مذکر کے لیے ۃ کے بغیر اور مؤنث کے لیے ۃ کے ساتھ) آتے ہیں : رَجُلٌ وَاحِدٌ، اِمْرَأَۃٌ وَاحِدَۃٌ۔
.2ثَلاثَۃٌسے عَشَرَۃٌ تک اسمِ عدد قِیاس کے خلاف آتاہے(۱): ثَلاثَۃُ رِجَالٍ، أَرْبَعُ نِسْوَۃٍ۔(بد: ۴۸ )
.3أَحَدَ عَشَرَ اوراِثْنَا عَشَرَکے دونوں جزء(اِکائی اور دَہائی) قِیاس کے مطابق ہوتے ہیں : أَحَدَ عَشَرَ مَرْءً، إِحْدٰی عَشْرَۃَ مَرْأَۃًً۔
.4ثَلاثَۃَ عَشَرَسے تِسْعَۃَ عَشَرَ تک کاپہلا جز (اِکائی) خلاف قِیاس اور دوسرا جز (دَہائی) مطابق قِیاس ہوتا ہے: ثَلاثَۃَ عَشَرَ رَجُلًا، ثَلاثَ عَشَرَۃَ اِمْرَأَۃً۔
.5أَحَدٌ وَعِشْرُوْنَسےتِسْعَۃٌ وَتِسْعُوْنَ تک اسمِ عدد میں ایک اور دو کی اِکائی مطابق قِیاس اور تین سے نو کی اِکائی خلافِ قِیاس ہوگی اور دہائیاں ایک ہی حال پر رہیں گی : أَحَدٌ وَعِشْرُوْنَ رَجُلًا، ثَلاثٌ وَتِسْعُوْنَ اِمْرَأَۃً۔
.6مِأَۃٌ، أَلْفٌاور اِن کا تثنیہ وجمع معدود کی طرف مضاف ہوکر استعمال ہوتے ہیں : مِئَۃُ کِتَابٍ، مِئَتَا کِتَابٍ، مِئَاتُ کِتَابٍ، أَلْفُ شَھْرٍ، أُلُوْفُ شَہْرٍ۔(بد:۴۸)