| خوف خدا عزوجل |
اندھا اٹھانا ۔''
لوگوں کو یہ عجیب وغریب دعا سن کر بڑا تعجب ہوا ،چنانچہ انہوں نے دعا مانگنے والے سے استفسار کیا ،''اے شیخ ! ہم تو قیامت میں عافیت کے طلب گار ہیں اور آپ اندھا اٹھائے جانے کی دعا فرما رہے ہیں ، اس میں کیا راز ہے ؟'' اس شخص نے روتے ہوئے جواب دیا ،'' میرا مطلب یہ ہے کہ اگر میرے اعمال اللہ عزوجل کی بارگاہ کے لائق نہیں تو میں قیامت میں اس لئے اندھا اٹھایا جانا پسند کرتا ہوں کہ مجھے لوگوں کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے ۔'' وہ سب لوگ اس عارفانہ جواب کو سن کر بے حد متأثر ہوئے لیکن اپنے مخاطب کو پہچانتے نہ تھے ، اس لئے پوچھا ،'' اے شیخ ! آپ کون ہیں ؟'' اس نے جواب دیا ،''میں عبدالقادر جیلانی ہوں ۔''(فیضان سنت بحوالہ گلستان ِ سعدی،ص۷۳۳ )
(112) (جس کے حکم سے روزہ رکھا ہے۔۔۔۔۔۔ )
سیدی اعلیٰ حضرت ،امامِ اہل سنت ، مجدددین وملت الشاہ مولانا احمد رضا خان رضي اللہ تعالي عنہ کی روزہ کشائی کی تقریب کا حال بیان کرتے ہوئے مولانا سید ایوب علی رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں کہ ''رمضان مبارک کامقدس مہینہ ہے اورحضورِ پُرنورکے پہلے روزہ کشائی کی تقریب ہے ،کاشانہ اقدس میں جہاں افطار کااوربہت قسم کا سامان ہے۔ ایک محفوظ کمرے میں فیرینی کے پیالے بھی جمانے کے لئے چُنے ہوئے تھے۔آفتاب نصف النہارپرہے ٹھیک شدت کی گرمی کاوقت ہے کہ حضور کے والدِماجدآپ کو اسی کمرے میں لے جاتے ہیں اور دروازہ کے پٹ بندکرکے ایک پیالہ اٹھا کر دیتے ہیں کہ '' اِسے کھا لو۔''
آپ عرض کرتے ہیں ''میرا توروزہ ہے کیسے کھاؤں؟''ارشاد ہوتا ہے''بچوں