Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
12 - 161
                    پیشِ لفظ
    بلاشبہ خوف ِ خدا عزوجل ہماری اُخروی نجات کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عبادات کی بجاآوری اور منہیات سے باز رہنے کا عظیم ذریعہ خوف ِ خدا عزوجل ہے۔ خوفِ خدا عزوجل کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نبی اکرم ، نورِ مجسمﷺ نے ارشاد فرمایا
 ،''راس الحکمۃ مخافۃ اللہ
 یعنی حکمت کا سرچشمہ اللہ ل کا خوف ہے ۔(کنزالعمال :رقم ۵۸۷۳)

    زیر ِ نظر کتاب ''دعوتِ اسلامی ''کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ اصلاحی کتب کی پیش کش ہے، جس میں خوفِ خدا عزوجل سے متعلق کثیر آیاتِ کریمہ ،احادیث ِ مبارکہ اور بزرگانِ دین کے اقوال واحوال کے بکھرے ہوئے موتیوں کو سلک ِ تحریر میں پرونے کی کوشش کی گئی ہے ۔ 

    اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ عوام وخواص کو اس کتاب سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے مؤلف ودیگر اراکین مجلس المدینۃ العلمیۃ کی اُخروی نجات کا ذریعہ بنائے نیز ''دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کے تمام شعبہ جات کو دن پچیسوں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے اور ہمیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے دن رات کوششیں کرنے کی توفیق 

 			عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

 			   شعبہ اصلاحی کتب (المد ینۃ العلمیۃ )
Flag Counter