| خوف خدا عزوجل |
تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے ، جو کچھ وہ کرتے تھے ۔ (ترجمہ کنزالایمان ۔پ۱۴،الحجر۹۲،۹۳)''
اور اس پر غور کرنے لگا ، یہاں تک سانپ کی طرح لَوٹنے لگا ،بالآخر بے ہوش ہوگیا ۔ اس کی ماں نے اسے پکارا لیکن کوئی جواب نہ ملا ۔ وہ کہنے لگی،''میری آنکھوں کی ٹھنڈک !اب کہاں ملاقات ہوگی ؟'' نوجوان نے کمزور سی آواز میں جواب دیا ،''اگر میں قیامت کے دن میں آپ کو نہ مل سکوں تو درواغہ جہنم سے پوچھ لینا۔'' پھراس نے ایک چیخ ماری اور اس کی روح پرواز کر گئی۔
(کتاب التوابین ، ص۲۵۶ )
(99) (مجھے جنت میں داخل کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔ )
حضرت سَیِّدُنا صالح مری رضي اللہ تعالي عنہ ایک محفل میں وعظ فرما رہے تھے ۔ انہوں نے اپنے سامنے بیٹھنے والے ایک نوجوان کو کہا،''کوئی آیت پڑھو۔'' تو اس نے یہ آیت پڑھ دی،
وَ یُحَذِّرُکُمُ اللہُ نَفْسَہٗ ؕ
اورانہیں ڈراؤ اس نزدیک آنے والی آفت کے دن سے جب دل گلوں کے پاس آجائیں گے غم میں بھرے ۔ اور ظالموں کا نہ کوئی دوست نہ کوئی سفارشی جس کا کہا مانا جائے ۔''
(ترجمہ کنزالایمان ، پ۲۴،المؤمن ۱۸)
یہ آیت سن کر آپ نے فرمایا، ''کوئی کیسے ظالم کا دوست یا مدد گار ہوسکتا ہے؟ کیونکہ وہ تواللہ تعالیٰ کی گرفت میں ہوگا۔بے شک تم سرکشی کرنے والے گنہگاروں کو دیکھو گے کہ انہیں زنجیروں میں جکڑ کر جہنم کی طرف لے جایا جارہا ہوگا اور وہ برہنہ پاؤں