Brailvi Books

خونی کی توبہ
28 - 31
آنسوؤں کی برسات شروع ہوگئی، میں اس قدر رویا کہ روتے روتے میری ہچکیاں بندہ گئیں ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رقت انگیز بیان نے میرے غفلت بھری زندگی میں عمل کی شمع فروزاں کردی اور مجھے مقصدِ حیات سے آشنا کردیا، قبر وآخرت کی تیاری کی پاکیزہ فکر میرے اندر اجاگر ہوگئی ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے تمام گناہوں سے توبہ کی اور اس پر استقامت پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ علم وعمل کی دولت سے مالامال ہونے کے لیے رمضان المبارک کے مقدَّس مہینے میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) میں اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کی، جہاں مجھے خوب خوب برکتیں حاصل ہوئیں ، متعددسنَّتیں ، دعائیں اور شرعی مسائل سیکھنے کا سنہری موقع ملا ، سنّتوں کے عامل عاشقانِ رسول کا قُرْب کیا ملا عمل کا ایسا مدنی ذہن بنا کہ میں نے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا اور چہرہ سُنّتِ مصطفیٰ سے روشن کرلیا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! 	 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۵محرم الحرام ۱۴۳۵؁ھ بمطابق 30اکتوبر 2014؁ء