اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
دُرُوْدِپاک کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مناجاتوں ، نعتوں اور منقبتوں کے مُعطَّرو مُعَنْبر مدنی گلدستے ’’وسائلِ بخشش‘‘ میں دُرودِ پاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں کہ اللہعَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عن العُیُوبصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عظمت نشان ہے: جس نے دن اوررات میں میری طرف شوق ومحبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ ُدرودِپاک پڑھا اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور رات کے گناہ بخش دے۔ (الترغیب والترھیب، ۲/۳۲۸، حدیث: ۲۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1} خونی کی توبہ
کوٹ مٹھن (ضلع راجن پور، پنجاب)کے محلہ عزیز بھٹی کے مقیم اسلامی بھائی کی گناہوں بھری زندگی کے احوال نوک پلک سَنوارنے کے بعد کچھ اس طرح ہیں : میں ایک عصیاں شعار نوجوان تھا، گناہوں کے جنگل میں بھٹکتا پھر رہا