جنگل میں جانور بھاگ جائے تو۔۔۔۔۔
خاتَمُ النَّبِیِّین، صاحِبِ قراٰنِ مُبین،مَحبوبِ ربُّ العٰلَمِین، جنابِ صادِق وامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ دلنشین ہے:جب تم میں سے کسی ایک کی سُواری (کاجانور )ویران زمین میں بھاگ جائے تو یوں پکارے:’’یَا عِبَادَ اللہِ! اِحْبِسُوْا، یَا عِبَادَ اللہِ! اِحْبِسُوْایعنی اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ)کے بندو! روک دو،اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ)کے بندو!روک دو۔‘‘ اللہ(عَزَّوَجَلَّ) کے کچھ بندے روکنے والے ہیں جواسے روک دیں گے۔ (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۴ ص۴۳۸ حدیث۵۲۴۷)
جب اُستادِمحترم کی سُواری بھاگ گئی !
شارِحِ مسلم حضرتِ سیِّدُناامام نَوَوِی (نَ۔وَ۔وِی) عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیفرماتے ہیں : میرے ایک استاذِ محترم جو کہ بَہُت بڑے عالِم تھے ، ایک مرتبہ ریگستان میں ا ن کی سُواری بھاگ گئی،اُن کو اِس حدیثِ پاک کا عِلْم تھا،اُنہوں نے یہ کلمات کہے(یعنی دو بار کہا:یَاعِبَادَ اللہِ اِحْبِسُوْایعنی اے اللہ کے بندو! اسے روک دو )تو اللہ عَزَّوَجَلَّنے اُس سُواری کو اُسی وَقْت روک دیا۔ (الاذکار ص۱۸۱)
آپ جیسا پیر ہوتے کیا غَرَض دَر دَر پھروں
آپ سے سب کچھ ملا یاغوثِ اعظم دسْتْ گیر
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد