اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رِسالہ اوّل تا آخِر پڑھ لیجئے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ثواب ومعلومات کے ساتھ ساتھ حضرتِ شیرِ خدا سے اُلفت وعقیدت کا جذبہ دل میں بڑھتا محسوس فرمائیں گے۔
دُرُودِ شریف کی فضیلت
مولیٰ علی نے خالی ہتھیلی پر دم کیا اور۔۔۔۔
ایک بار کسی بھکا ری نے کُفّار سے سُو ال کیا،اُنہوں نے مذاقاً امیرُ الْمُؤْمِنِین حضرتِ سیِّدُنا مولیٰ مُشکل کُشا،علیُّ الْمُرتَضٰی، شیرِخداکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے پاس بھیج دیا جو کہ سا منے تشریف فرما تھے ۔ اُس نے حا ضِر ہو کر دستِ سُوال دراز کیا،آپکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے 10 بار دُرُود شریف پڑھ کر اُس کی ہتھیلی پر دم کر دیا اور فرمایا: مُٹّھی بند کر لو اور جن لوگوں نے بھیجا ہے اُن کے سامنے جا کر کھول دو۔ (کُفّار ہنس رہے تھے کہ خالی پھو نک مارنے سے کیا ہوتا ہے!) مگر جب سائل نے اُن کے سامنے جاکر مٹّھی کھولی تو اُس میں ایک دِینار تھا! یہ کر امت دیکھ کر کئی کافِر مسلمان ہو گئے۔ (راحت القلوب ص۱۴۲)
وِرد جس نے کیا دُرود شریف اور دل سے پڑھا دُرود شریف