Brailvi Books

کراماتِ عثمان غنی
30 - 30
 کیلئے اپنا ہاتھ چوم لیا تو کراہَت نہیں ، جیساکہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : اگر کسی سے مُصافحہ کیا پھر بَرَکت کیلئے اپنا ہاتھ چوم لیا تو مُمانَعَت کی کوئی وجہ نہیں جبکہ جس سے ہاتھ ملائے وہ اُن ہستیوں میں سے ہو جن سے بَرَکت حاصِل کی جاتی ہو۱؎  {13} اگر اَمرَد   ( یعنی خوبصورت لڑکے) سے(یا کسی بھی مرد سے) ہاتھ ملانے میں شَہوت آتی ہو تو اُس سے ہاتھ ملانا جائز نہیں بلکہ اگر دیکھنے سے شَہوت آتی ہو تو اب دیکھنا بھی گناہ ہے۲؎  {14} مُصافَحَہ کرتے(یعنی ہاتھ ملاتے) وَقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔۳؎ ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312صَفْحات  پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آد ا ب ‘ ‘ ہد یہ حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو			سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو		ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱؎  جَدُّ المُمتار، کتابُ الحظر وَالإِباحۃ، مقولہ ۴۵۵۱ ، غیر مطبوعہ۔                ۳؎   بہارِ شریعت ج۳ص۴۷۱
۲؎ دُرِّمُختار ج ۲ ص۹۸۔