میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و رجس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔
(اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
سینہ تری سنت کا مدینہ بنے آقا
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’ہاتھ ملانا سنّت ہے‘‘ کے چودہ حُرُوف کی
نسبت سے ہاتھ ملانے کے 14 مَدَنی پھول
{1}دومسلمانوں کابوقتِ ملاقات دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہکرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے{2} ہاتھ ملانے سے پہلے سلام کیجئے{3} رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اور(ساتھ میں )ہاتھ بھی ملا سکتے ہیں {4}نبیِّ مُکَرَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ معظَّم ہے:’’جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحَہکرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیرِیَّت دریافت کرتے ہیں تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کے درمِیان سو رَحمتیں نازِل فرماتاہے جن میں سے ننانوے رَحمتیں زیادہ پُرتَپاک طریقے سے ملنے والے اور اچّھے