Brailvi Books

کراماتِ عثمان غنی
26 - 30
صِدّیقِ اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے مَدَنی آپریشن فرمایا
	 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ و رسول  عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور صحابۂ کِرام اور اہلِ بیتِ عِظام عَلَيهِمُ الرِّضْوَان کی اُلفت و محبت وپیار کے حصول کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں پابندی سے شرکت کیجئے روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کر کے اپنے ذِمّے دار کو جَمْع کروایئے، نیز دُعاؤں کی قَبولیّت اور سنّتوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ ہر ماہ کم از کم تین دن کیلئے سنّتوں بھرے سفر کی سعادت حاصل کیجئے اور نہ صِرف  تنہا بلکہ دُوسرے اسلامی بھائیوں پر بھی انفرادی کوشش کر کے اُنہیں بھی مَدَ نی قافِلے کے لئے تیّار کیجئے۔ آئیے! مَدَنی قافلے کی ایک مہکی مہکی مدنی بہار ملاحَظہ فرمائیے چُنانچِہ ایک عاشقِ رسول  کا بیان اپنے انداز والفاظ میں پیش کرنے کی کوشِش کرتا ہوں :ہمارا مَدَ نی قافلہ’’ ناکہ کھارڑی‘‘ (بلوچستان، پاکستان) میں سنَّتوں کی تربیت کے لئے حاضِر ہو ا تھا ، مَدَ نی قافِلیکے ایک مسافِر کے سر میں چار چھوٹی چھوٹی گانٹھیں ہوگئی تھیں جن کے سبب اُن کو آدھا سِیسی (یعنی آدھے سر) کا شدید دَرْد ہوا کرتا تھا، جب درْد اُٹھتا تو درد کی طرف والے چِہرے کا حصّہ سیا ہ پڑجاتا اور وہ تکلیف کے سبب اِس قَدَر تڑپتے کہ دیکھا نہ جاتا۔ ایک رات اِسی طرح وہ درد سے تڑپنے لگے ہم نے گولیا ں کِھلاکر اُن کو سُلادیا ۔صبح اُٹھے توہَشّاش بَشّاش تھے ۔