Brailvi Books

کالے بچھو کاخوف
8 - 32
{3}قبرمیں کالے بچھو
 	مرکزُ الاولیاء لاہور (پنجاب، پاکستان)کے علاقے ہَنْجروال کی جمال کالونی میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے : مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میری عملی حالت بہت خراب تھی۔ میں پینٹ شرٹ میں کسا کسایا رہنے والا ایک ماڈرن نوجوان تھا۔ میں اپنے اکثر اوقات فضولیات میں برباد کیا کرتا تھا۔ برے دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر مَعَاذَ اللہ فلمیں ، ڈرامے دیکھنا،نمازیں ترک کرنا، شراب نوشی کرنا اور والدین کو ستانا میرے عام معمولات میں شامل تھا ۔ میری زندگی میں مدنی انقلاب اس طرح برپا ہوا کہ ایک دن میں جامع مسجد سبزہ زار میں نمازِ مغرب کی ادائیگی کے لئے چلا گیا، ابھی نماز پڑھ کر مسجد ہی میں بیٹھا ہوا تھا کہ میری نظر ایک طرف رکھے امیرِ اہلسنّت کا تحریر کردہ رسالے پر پڑی، میں نے اسے اُٹھاکر دیکھا تو اس پر ’’کالے بچھو‘‘ کے الفاظ لکھے تھے ، وہیں بیٹھے بیٹھے میں نے اس کا مطالعہ شروع کر دیا ، اس میں داڑھی مُنڈانے والوں کے مُتعلق وعیدیں موجود تھیں جنہیں پڑھ کر میری میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے جب میں نے یہ تصور کیا کہ داڑھی مبارک مُنڈوانے کی وجہ سے اگرمیری قبربھی کالے بچھوؤں سے بھر گئی تو میرا کیا بنے گا؟ یہ سوچ کر میری گریہ و زاری میں اضافہ ہوگیا میں نے اُسی وقت اپنے میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی عظیم سنت