Brailvi Books

کالے بچھو کاخوف
7 - 32
جارہا تھا، دورانِ مطالعہ میری نظر جب اس شعرپہ پڑی 
سرکار کاعاشق بھی کیاداڑھی منڈاتاہے
کیوں عشق کاچہرے سے اظہارنہیں ہوتا
	ایک ولیٔ کامل کے شعر کا پڑھنا تھا کہ اس کی تاثیر سے میری ہچکیاں بندھ گئیں۔ میں نے اسی وقت تہیہ کر لیا کہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں ہر گز داڑھی نہیں کٹواؤں گا، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم کی پیاری پیاری سنّت (داڑھی شریف) کا نور میرے چہرے پر جگمگانے لگا،ا ب میں نمازوں کا اہتمام بھی کرنے لگا تھا، چونکہ مجھے دُرست مخارِج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنا نہیں آتا تھا لہٰذا دعوتِ اسلامی کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کے توسّط سے مدرسۃالمدینہ (بالغان) میں شرکت کرنے لگا، اس کی برکت سے رفتہ رفتہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا،اب میں سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سر پر سجا چکا ہوں اور علاوہ ازیں سفید لباس بھی اپنا لیا ہے، تادمِ تحریر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں ذیلی حلقہ مشاورت میں قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کے لئے کوشاں ہوں۔ 
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد