Brailvi Books

کالے بچھو کاخوف
26 - 32
 سبز عمامہ شریف کا نورانی تاج سجالیا۔ میں بالکل بدل گیا لڑنے جھگڑنے کی عادت ختم ہوگئی۔ لوگوں کا ادب و احترام کرنے والا بن گیا۔ گھر اور محلے والے قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔ اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوششوں سے 63دن کا مدنی تربیتی کورس کرنے کا ذہن بنا۔ میں نے تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ کورس مکمل کرنے کے بعد اس وقت12ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{14}نگاہِ ولایت کی بہار
	باب المدینہ (کراچی) کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 15/B میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں ایک دینی مدرسے میں پڑھتا تھا۔ مدرسے سے فراغت کے بعد دنیوی تعلیم کے لیے اسکول و کالج کا راستہ اپنایا وہاں برے دوستوں کی صحبت نے اپنا رنگ دکھایا۔ اسکول و کالج کے بگڑے ماحول نے مجھے گناہوں پر دلیر کردیا اور میں انتہائی درجہ کا فیشن پرست ہوگیا حتی کہ مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ داڑھی شریف جیسی پیاری سنّت سے بھی محروم ہوگیا۔ ایک دن میں نے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا رسالہ ’’میں سدھرنا چاہتا ہوں ‘‘ پڑھا۔ ولیٔ کامل کی پر تاثیر تحریر کا ایک ایک لفظ میرے جگر میں تاثیر کا تیر بن کر اترتا