میرے لئے دُعا کرو، محمد اسلم عطاری علیہ رحمۃا للہ الباری بار بار توبہ کرتے ، یااللہ عَزَّوَجَلَّ!مجھے معاف کردے، یااللہ عَزَّوَجَلَّ !مجھے معاف کردے ، میرے گناہ بخش دے پھر جب یٰسین شریف پڑھی گئی تو فرمایا: تلا وت جاری رکھو مجھے بَہُت سکون مل رہا ہے۔
پھر بڑے غور سے تلاوتِ قرآن سنتے رہے، رات کم و بیش12بجے میرے بھائی محمد اسلم عطاری علیہ رحمۃ اللہ الباری بلند آواز سے کلمہ طیبہ لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسوْلُ اللہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا وِرد کرنے لگے اور وِرد کرتے کرتے ان کی روح قفسِ عُنصری سے پر واز کر گئی۔ (اِنَّاللہِ واِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُون)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
کفن سلامت جسم بھی محفوظ
ان کے چھوٹے بھائی کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے، کہ میرے چچا کا بروز پیر شریف ۲۵ صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۲۸ھ(15.03.2007) کوانتقال ہوا ۔ تدفین بعدِ مغرب کی گئی۔دوسرے دن رات خواب میں بھائی محمد اسلم عطاری