Brailvi Books

کفن کی سلامتی
31 - 33
 مذکورہ عقائد کے عین شَرِیْعَت کے مطابق ہونے کی دلیل ہے اور اُمّید ہے کہ اللہ و رسُول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان سے راضی ہوں گے اور اِنْ شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ وہ دُنیا وآخِرت میں کامیاب ہوں گے۔
ہر ذی شُعور اور غیر جانبدار شخص یہی کہے گا کہ یہ تو وہ خوش نصیب ہیں ، جنہوں نے امیرِِاَہلسنّت  دَاْمَتْ بَرَکا تُہُمُ العَالیہکے دامن اور مسلکِ حق اہلسنّت کی وہ بہاریں پائیں کہ انہیں وقتِ موتکَلِمَۂ طَیِّبَہ پڑھنے کی سعادت ملی۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ یہ خوش نصیب قبْر، حشْر، میزان اور پل صِراط پربھی ہر جگہ اللہ  و رسُول عَزَّوَجَلَّوصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فضل و کرم سے کامیاب ہوکر سرکارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شَفاعَت کا مُژدۂ جاں فِزا سن کر جنّتُ الفردوس میں پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس پانے کی سعادت حاصل کرلیں گے ۔
ان شاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ،  ان شاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ،ان شاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی
صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا