Brailvi Books

کفن کی سلامتی
30 - 33
رکھنے والے تھے،{2} نیکیاں کرکے نیکی کی دعوت پھیلانے اور بُرائیوں سے بچنے کا ذِہن رکھنے کے ساتھ ساتھ برائیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے، {3} دُرُود و سلام محبت سے پڑھنے والے، {4} فاتحہ نیاز بالخُصوص گیارہویں شریف اور بارہویں شریف کا اِہتمام کرنے والے، {5} عیدِ میلادُالنبیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشی میں جشنِ ولادت کی دُھومیں مچانے والے، {6} چَراغاں اور اجتماعِ ذکرونعت کرنے والے تھے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِن تمام مَذکورہ عقائد سے متعلق  فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی میں غور فرمائیں۔
{۱}جس کا آخِر کلام لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ (یعنی کَلِمَۂ طَیِّبَہ)ہو، وہ جنت میں داخل ہوگا۔ (سُنَن ابو داؤد ج ۳ ص ۱۳۲ حدیث ۳۱۱۶ دار احیاء التراث العربی بیروت)
	رسُولِ کریم رؤف رحیم  صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان پڑھ کر تو ہرشخص کا حسنِ ظن یہی ہونا چاہئے کہ موت کے وقت اِنتہائی نازک اور مشکل وقت میں مذکورہ عاشقانِ رسُول کا کَلِمَۂ طَیِّبَہ پڑھنا ان عاشقانِ رسُول کے