اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُودِ پاک کی فضیلت
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانی ٔدعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُم العالیہ اپنے رسالے ’’ناچاقیوں کا علاج‘‘میں حدیث پاک نقل فرماتے ہیں کہ سرکارِمدینہ ،سلطانِ باقرینہ،قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کااِرشادرحمت بنیاد ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خاطرآپس میں محبت رکھنے والے جب باہَم ملیں اورمُصَافَحَہ کریں اورنبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پردُرُودِپاک بھیجیں تو اُن کے جُداہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘ (مُسنَد ابی یعلٰی،مُسنَدانس بن مالِک ج ۳ ص۹۵ حدیث۲۹۵۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{1}محمد ا سلم قریشی عطاریعلیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری
محمد اسلم عطاریعلیہ رحمۃ اللہ الباری مقیم (ہیرآباد نزد تکونی مسجد) حیدرآباد2004 ء میں پیٹ کے عارِضہ میں مبتلا ہوئے اور مرض کینسر تشخیص ہوا، حالت اِنتہائی خراب