Brailvi Books

جوشِ ایمانی
20 - 24
’’قطعِ رحمی حرام ہے‘‘ کے13 حُرُوف کی نسبت سے  صِلۂ رِحْمی کے13مَدَنی پھول
	٭فرمانِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ: وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  الَّذِیْ  تَسَآءَلُوْنَ  بِهٖ  وَ  الْاَرْحَامَؕ-    (1)    
ترجَمۂ کنز الایمان:’’ اور اللہ  سے ڈرو،     جس کے نام پر مانگتے ہو اور رِشتوں کا لحاظ رکھو ۔ ‘‘ اس آیت ِ مبارَکہ  کے تحت’’ تفسیرِمَظْہری ‘‘میں ہے: یعنی تم قَطْعِ رِحْم   ( یعنی رشتے داروں سے تعلّق توڑنے)    سے بچو   ( )     ٭ 7فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ {۱}جو اللہ اور قِیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صِلَہ ٔرِحمی کرے    ( )    {۲} قِیامت کے دناللہ عَزَّوَجَلَّکے عَرْش کے سائے میں تین قسم کے لوگ ہوں گے ،        (ان میں سے ایک ہے)    صِلَۂ رِحْمی کرنے والا   (2)   {۳} رِشتہ کاٹنے والا جنّت میں نہیں جائے گا   ( )   {۴} لوگوں میں سے وہ شخص سب سے اچھا ہے جو کثرت سے قراٰنِ کریم کی تِلاوت کرے،    زیادہ مُتَّقی ہو،    سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے مَنْع کرنے والا ہو اور سب سے زیادہ صِلَۂ رِحمی   (یعنی رشتے داروں کے ساتھ اچّھا برتاؤ )    کرنے والا ہو   (3)   {۵}بے شک افضل ترین صَدقہ وہ ہے جو دشمنی چھپانے والے رشتے دار پر کیا جائے    (4)   {۶} جس قوم میں قاطِعِ رِحْم   (یعنی رشتے داری توڑنے والا)    ہو،     اُس   (قوم)    پر_کی رَحمت کا نُزُول نہیں ہوتا   (5)   {۷}جسے یہ پسند ہوکہ اُس کے لیے   (جنّت میں )    مَحَل بنایا جائے اوراُس کے دَرَجات بُلند کیے جائیں ،     اُسے چاہیے کہ جو اُس پرظُلم کرے یہ اُسے  مُعاف


________________________________
1 -    پ۴،اَلنّساء:۱   
2 -    تفسیرِمظہری ج۲ ص۳
3 -    بخاری ج۴ص۱۳۶ حدیث ۶۱۳۸   
4 -    اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج۲ص۹۹حدیث۲۵۲۶   
5 -    بُخاری ج۴ ص۹۷ حدیث۵۹۸۴     
6 -    مُسندِ اِمام احمد ج۱۰ص۴۰۲حدیث۲۷۵۰۴      
7 -    ایضاج۹ص۱۳۸حدیث۲۳۵۸۹          
8 -    اَلزَّواجِر ج۲ ص۱۵۳