جوشِ ایمانی کا ثُبوت دیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ بھی ہمّت کیجئے اور جوشِ ایمانیکاثُبوت دیتے ہوئے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جاں نثار صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی قربانیوں کو عملی طور پرخِراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے مَدَنی قافلوں میں سفر کی نیّت فرمائیے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کی راہوں میں کوئی کانٹے نہیں بچھائے گا، آپ پر پتھراؤ نہیں کیا جائے گا۔ آپ کی راہوں میں تو لوگ آنکھیں بچھائیں گے۔
لوٹنے رحمتیں قافِلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو
قرض ہو گا ادا، آکے مانگو دعا پاؤگے برکتیں قافِلے میں چلو (وسائل بخشش ص۶۰۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
داتا حُضُور کی طرف سے مدنی قافلے کی خیر خواہی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مَدَنی قافِلوں کے مسافِروں پر جو کرم نوازیاں ہوتی ہیں اُن کی ایک جھلک آپ بھی ملا حظہ کیجئے اور پھر مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کیلئے کمر بستہ ہو جایئے چُنانچِہاسلامی بھائیوں کا بیان ہے کہ ہمارا مَدَنی قافِلہ مرکزالاولیا ء لاہور داتا دربار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مسجِد کے اندر تین دن کے لئے قِیام پذیر تھا۔ ہم مَدَنی قافِلے کے جَدوَل کے مطابِق سنّتوں کی تربیت حاصِل کر رہے تھے، دورانِ حلقہ ایک صاحِب