Brailvi Books

جوشِ ایمانی
1 - 24
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
جوش ایمانی   (1)   
غالباً آپ کو شیطٰن یہ رسالہ    (24صَفحات)     پورا نہیں پڑھنے دے گا
مگر آپ کو شش کرکے پورا پڑھ کر شیطٰن کے وار کو ناکام بنا دیجئے۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
          ’’سَعادَۃُ الدَّارَین‘‘  میں ہے،     حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن علی بن عَطِیَّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  میں نے خواب میں جنا بِ رسالت مآب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا دیدار کیاتو عرض کی: سرکار!   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ آپ کی شَفاعت کا طلب گار ہوں ۔  سرکار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اَکْثِرْ مِنَ الصَّلٰوۃِ عَلَیَّ یعنی’’ مجھ پر کثرت کے ساتھ دُرُود ِپاک پڑھا کرو۔  ‘‘    (سعادۃُ الدّارَین ص۱۳۷)    
کعبے کے بدر الدُّجٰے تم پہ کروڑوں دُرُود
		  طیبہ کے شمس الضُّحٰی تم پہ کروڑوں دُرُود      (حدائق بخشش شریف ص۲۶۴)   
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


________________________________
1 -    یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامیکے  تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع(۲، ۳، ۴ رجب المرجب  ۱۴۱۹؁ ھ مدینۃالاولیاء ملتان)کی آخِری نشست میں فرمایا ۔  ترمیم و اضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔     ۔ مجلسِ مکتبۃُ المدینہ