اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
{۱} جنّات کا بادشاہ
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ (20صفحات ) اوّل تا آخِر
پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
نبیوں کے سُلطان ،رَحمتِ عالمیان،سردارِ دوجہان، محبوبِ رَحمنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے: ’’جس نے مجھ پر روزِ جُمُعہ دو سو۲۰۰ بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے دو سو۲۰۰ سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔ ‘‘
(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۷ ص۱۹۹ حدیث۲۲۳۵۳ )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ابوسعدعبداللہبن احمد کا بیان ہے: ایک بار میری لڑکی فاطِمہ گھر کی چھت سے یکایک غائب ہوگئی۔ میں نے پریشان ہوکر سرکارِ بغداد حضورسَیِّدُنا غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضِر ہوکر فریاد کی۔ آ پ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے ارشاد فرمایا: کَرخ جاکر وہاں کے ویرانے میں رات کے وَقت ایک ٹِیلے پر اپنے اِرد گِرد حصار (یعنی دائرہ)باندھ کر بیٹھ جاؤ ،وہاں بِسْمِ اللہ کہہ لینا اور میرا تصوُّرباندھ لینا ۔ رات کے اندھیرے میں تمہارے اِردگِرد جنات کے لشکر گُزریں گے ، ان کی شکلیں عجیب