عماموں کے تاج اور ان کے چہروں کو داڑھی شریف کے نور سے آراستہ دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ 13 اگست 2009ء بروز جمعرات کی سہانی صبح جب میں نمازِ فجر کی باجماعت ادائیگی کے بعد گھر آ کر لیٹا اور کچھ دیر سو یا تو میری سوئی قسمت جاگ اٹھی۔ مجھے خواب میں اپنے پیر و مرشد شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت ہو گئی، میں نے ان سے مصافحہ کیا، پھر جب آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لے جانے لگے تو میں نے عرض کی کہ ایمان پر خاتمے کا کوئی نسخہ عطا فرما دیں ، اس پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مسکرائے اور کوئی چیز میرے ہاتھوں میں دے دی، پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اس واقعہ کے بعد میرے دل میں دعوتِ اسلامی اور بانیِ دعوتِ اسلامی کی محبت مزید گھر کر گئی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب میں ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتا ہوں اور اپنی دکان پر درس و بیان کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ رمضان المبارک کی مقدّس مہینے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سردار آباد (فیصل آباد) میں ہونے والے 30 روزہ سنّتوں بھرے تربیتی اجتماعی اعتکاف کی برکتیں سمیٹ رہا ہوں۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ(دعوتِ اسلامی) شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۶ جُمَادَی الاُخْریٰ ۱۴۳۵ھ بمطابق 17اپریل 2014ء