اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُوْدِ پاک کی فضیلت
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مایہ ناز تالیف ’ ’فیضانِ سنّت‘‘کے باب فیضانِ رمضان، صَفْحَہ845پردُرودِپاک کی فضیلت نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں :اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب ، دانائے غُیُوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ تَقَرُّبنشان ہے’’بے شک بروزِقیامت لوگوں میں سے میرے قریب تروہ ہوگاجومجھ پرسب سے زیادہ درودبھیجے۔‘‘
(ترمذی، کتاب الوتر، باب ما جاء فی فضل الصلاۃعلی النبی، ۲/۲۷، حدیث:۴۸۴)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{1}جھگڑالو کیسے سُدھرا؟
مضافاتِ عطار آباد (منچن آباد) ضلع بہاولنگر (صوبہ پنجاب، پاکستان) کے رہائشی اسلامی بھائی اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں : دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل