Brailvi Books

جیسی کرنی ویسی بھرنی
102 - 107
(53)یقین کی دولت
	دو بزرگ حضرت سیدتنا رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہاکے یہاں ملاقات کے لئے حاضر ہوئے اور باہم گفتگو کرنے لگے کہ اگر رابعہ اس وقت کھانا پیش کردیں تو بہت اچھا ہو کیونکہ ان کے یہاں رزقِ حلال میسر آجائے گا۔اس وقت آپ  رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہاکے گھر میں صرف دو ہی روٹیاں تھیں ، آپ نے وہ روٹیاں ان دونوں کے سامنے رکھ دیں ، اتنے میں کسی سائل نے دروازے پر صدا بلند کی تو آپ نے وہ دونوں روٹیاں اٹھا کر اسے دیدیں ،یہ دیکھ کر وہ دونوں افراد حیرت زدہ رہ گئے۔کچھ ہی دیر کے بعد ایک کنیز بہت سی گرم روٹیاں لئے حاضر خدمت ہوئی اور عرض کی کہ یہ میری مالکہ نے بھجوائی ہیں۔حضرت سیدتنا رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہا نے جب گنتی کی تو وہ اٹھارہ روٹیاں تھیں ،یہ دیکھ کر آپ نے کنیز سے فرمایا:شاید تمہیں غلط فہمی ہوگئی ہے ، یہ روٹیاں میرے یہاں نہیں بلکہ کسی اور کے ہاں بھیجی گئی ہیں۔کنیز نے یقین کے ساتھ عرض کی کہ یہ آپ ہی کے لئے بھجوائی گئی ہیں مگر آپ نے کنیز کے مسلسل اِصرار کے باوجود روٹیاں واپس لوٹادیں۔ کنیز نے جب واپس جاکر اپنی مالکہ سے یہ ماجرا بیان کیا تو اس نے حکم دیا کہ اس میں مزید دو روٹیوں کا اِضافہ کرکے لے جاؤ، کنیز جب بیس روٹیاں لے کر حاضر ہوئی اور حضرت سیدتنا رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہا نے گنتی فرمالی تو پھر ان کے ذریعے مہمانوں کی خاطر مدارت فرمائی۔کھانے سے فراغت کے بعد جب ان دونوں نے ماجرا دریافت کیا تو حضرت سیدتنا رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہا نے