اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
جَوانی کیسے گزاریں ؟
{شیطان لاکھ سُستی دلائے یہ رِسالہ مُکَمّل پڑھ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اﷲعَزَّوَجَلَّاَجْر وثَواب کی دولت پانے کے ساتھ ساتھ جَوانی کی عبادت اور اِس کی قدْر و اَہَمِّیَّت جاننے کا موقَع ملے گا۔}
دُرُود شریف کی فضیلت
شَہَنْشاہِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ،صاحِبِ مُعطّر پسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عافِیّت نشان ہے:’’اے لوگو!بے شک تم میں سے بروزِ قِیامت اُس کی دَہشتوں اور حِساب کِتاب سے جلد نجات پانے والا وہ شخص ہوگا، جس نے دُنیا میں مجھ پر کثرت سے دُرُود پڑھا ہو گا۔‘‘(جَمْعُ الجَوَامِع،۹/۱۲۹، حدیث:۲۷۶۸۶مختصراً)
حشْر کی تِیرَگیسِیاہی میں نُور ہے، شمْعِ پُرضِیا ہے دُرُود
چھوڑیو مت دُرُود کو کافیؔ راہِ جنّت کا رَہنُما ہے دُرُود
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جَوانی کی تلاش
حِکایَت بَیان کی جاتی ہے کہ ایک بوڑھا شخص کہیں سے گزَر رہا تھا، بڑھاپے کی وجہ سے اُس کی کمَراس قدر جھکی ہوئی تھی کہ چلتے ہوئے یوں لگتا تھا کہ یہ بوڑھا شخص زمین سے کچھ