کھوٹا سکہ نہ لیا ۔ جب واپس تشریف لائے اور معلوم ہوا تو شاگرد سے فرمایا: تو نے کھوٹا دِرہم کیوں نہیں لیا؟کئی سال سے وہ مجھے کھوٹاسکہ ہی دیتارہا ہے اور میں بھی جان بوجھ کرلے لیتا ہوں تاکہ یہ وہی سکہ کسی دُوسرے مسلمان کو نہ دے آئے۔(اِحیاءُ الْعُلوم ج۳ ص۸۷ مُلَخَّصاً )
دعوتِ اسلامی کیا چاہتی ہے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !پہلے کے بزرگوں میں احترام مسلم کا جذبہ کس قدر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتاتھا۔کسی اَنجانے مسلمان بھائی کو اِتفاقی نقصان سے بچانے کیلئے بھی اپنا خسارہ گوارا کرلیا جاتا تھا ،جبکہ آج تو بھائی ہی بھائی کو لوٹنے میں مصروف ہے۔تبلیغ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوت اسلامی دورِ اَسلاف کی یاد تازہ کرنا چاہتی ہے۔ ’’ دعوت اسلامی‘‘ نفرتیں مٹاتی اور محبتوں کے جام پلاتی ہے۔ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ عاشقان رسول کے مَدَنی قافلوں میں سنتو ں کی تربیت کے لیے سفر اورروزانہ ’’ فکر مدینہ‘‘ کے ذریعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پر کر کے ہر مَدَنی ماہ کے پہلے دن اپنے یہاں کے ذِمے دار کو جمع کروانے کا معمول بنائے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بطفیل مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِحترامِ مسلم کا جذبہ بیدار ہوگا۔ اگر ایسا ہوگیا تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارا معاشرہ ایک بار پھر مدینۂ منوَّرہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً کے دلکش و خوشگوار ،خوشبودار وسدا بہار رنگ برنگے پھولوں سے لدا ہوا حسین گلزار بن جائے گا۔ ؎
طیبہ کے سوا سب باغ پامالِ فَنا ہوں گے
دیکھو گے چمن والو جب عَہدِ خَزاں آیا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد