Brailvi Books

احترام مسلم
1 - 35
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
احترام مسلم(1)
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے صرف(36صفحات)پر مشتمل یہ بیان مکمَّل پڑھ لیجئے
اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ اپنے دل میں  مَدَنی انقلاب برپاہوتاہوا محسوس فرمائیں  گے۔

 درود شریف کی فضیلت
 	سرکار مدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان تقرب نشان ہے: ’’قیامت کے روز لوگوں  میں  میرے نزدیک تر وہ ہوگا جس نے مجھ پر زِیادہ دُرُودشریف پڑھے ہوں  گے۔‘‘
( تِرمِذی ج۲ص۲۷حدیث۴۸۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کھو ٹا سِکّہ
         حضرت سیّدُنا شیخ ابو عبدُاللہ خیاط رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے پاس ایک آتش پرست کپڑے سلواتا اور ہر بار اُجرت میں  کھوٹا سکہ دے جاتا،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ چپ چاپ لے لیتے۔ایک بار آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکی غیر موجودَگی میں شاگرد نے آتش پرست سے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱   یہ بیان امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکَاتُہُم الْعَالِیَہ نے تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی اجتماع (۱۱، ۱۲ ، ۱۳ شعبان المعظم ۱۴۲۳؁ھ بروز ہفتہ مدینۃ الاولیاء ملتان)میں فرمایا، ترمیم کے ساتھ تحریراًحاضر خدمت ہے ۔    ۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ