اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
’’قناعت میں عظمت ہے‘‘ کے چودہ حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’14 نیّتیں‘‘
فرمانِ مصطفی صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ o مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث:۲۴۹۵، ج۶، ص۵۸۱)
دو مَدَنی پھول: {۱} بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
{۲}جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
اس کتاب کو پڑھنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ،مثلاً{1}ہر بارحمد و {2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ {5} حتَّی الوَسع اِس کا باوُضُو اور {6}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{7} قرآنی آیات اور {8}اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا{9}جہاں جہاں’’اللہ ‘‘کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّاور{10} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘کا اِسمِ مبارَک آئے گا وہاںصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم پَڑھوں گا۔{11} شَرعی مسائل سیکھوں گا۔{12}اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علماء سے پوچھ لوں گا{13}دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ {14} کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشِرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یا ناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)