Brailvi Books

حرص
215 - 228
 اور بچے بیچتے بیچتے میں ایک بہت بڑا رئیس بن جاؤں گا، میرے بہت سارے نوکر چاکر ہوں گے۔پھر میں شادی کروں گا تو میرے بہت سارے بچے ہوں گے جب وہ مجھ سے پیسے مانگیں گے : ابو ابو !ہمیں پیسے دو تو میں انھیں تھپڑ مارنے کا ڈراوا دیتے ہوئے کہوں گا : بھاگو یہاں سے ۔جونہی شیخ چلی نے ڈروا دینے کا عملی انداز اپنانے کے لئے ہاتھ گھمائے انڈوں کا ٹوکرا زمین پر جاپڑا اور ان سے زردی نکل کر زمین کو رنگنے لگی ۔انڈوں کے مالک نے یہ دیکھ کر شورمچادیا اور شیخ چلی کو مارنے کے لئے لپکا کہ تم نے میرے اتنے سارے انڈے توڑ دیئے! شیخ چلی نے جلے ہوئے دل سے کہا: تمہارے تو صرف انڈے ٹوٹے ہیں جبکہ میرا تو بنابنایا گھر تباہ وبرباد ہو گیا ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۷) قارون کا انجام
    قارون حضرتِ سیّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے چچا ’’یَصْہَر‘‘ کا بیٹا تھا۔ بہت ہی شکیل اور خوبصورت آدمی تھا۔ اسی لئے لوگ اُس کے حسن و جمال سے متاثر ہو کر اُس کو ’’مُنَوَّر‘‘ کہا کرتے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُس میں یہ کمال بھی تھا کہ وہ بنی اسرائیل میں ’’توراۃ‘‘ کا بہت بڑا عالم، اور بہت ہی ملنسار و بااخلاق انسان تھا اور لوگ اُس کا بہت ہی ادب و احترام کرتے تھے لیکن بے شمار دولت اُس کے ہاتھ میں آتے ہی اُس کے حالات میں ایک دَمتَغیُّر پیدا ہو گیا اور سامری کی طرح مُنافِق ہو کر حضرتِ سیّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا بہت بڑا دشمن ہو گیا اور