اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْ ذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمْ ؕبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
مدنی چینل کے سلسلہ ’’فیضانِ صحابہ کرام‘‘ کے چودہ حروف
کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی ’’14 نیتیں ‘‘
فرمانِ مصطفےٰ 6 :
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث:۲۴۹۵، ج۶، ص۵۸۱)
دو مَدَنی پھول:
!… بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
@ … جتنی اچھی نِیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
﴿ 1﴾ ہر بارحمد و ﴿2﴾صلوٰۃ اور ﴿3﴾ تعوُّذ و﴿4﴾تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہو جائے گا) ﴿5﴾ حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور ﴿6﴾قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا ﴿7﴾ قرآنی آیات اور ﴿8﴾ اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا ﴿9﴾جہاں جہاں ’’ اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں 1 اور ﴿10﴾ جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں 6 پَڑھوں گا ﴿11﴾ شرعی مسائل سیکھوں گا ﴿12﴾ اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علما سے پوچھ لوں گا ﴿13﴾سیرتِ صحابہ پر عمل کی کوشش کروں گا ﴿14﴾کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا (مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)