پپکر شرم وحیا عبد الرحمن بن عوف
عاشق شاہِ ہدی عبد الرحمن بن عوف
شمار ان صحابہ میں ہوا جنہیں دنیا میں
ٹکٹ ہوا جنت کا عطا عبد الرحمن بن عوف
سب صحابہ سے ہمیں تو پیار ہے
ان شاء اللہ اپنا بیڑا پار ہے
یااللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بارگاہ رسالت کے اس عظیم الشان صحابی حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی سیرت طیبہ سے عطاہونے والے مدنی پھولوں کواپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجانے کی توفیق عطافرما، اوران پرعمل کرکے پوری دنیامیں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ اس مدنی مقصد کہ’’مجھے اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ‘‘ کے تحت مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی توفیق عطافرما۔
آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم