(1)… انصاف کر نے والے نور کے منبروں پر ہوں گے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے فیصلوں ،گھر والوں اور جن جن کے نگران بنتے ہیں ان کے بارے میں عدل سے کام لیتے ہیں۔ (۱)
(2)… حاکم نے فیصلہ کرنے میں کوشش کی اور ٹھیک فیصلہ کیا اُس کے لیے دو ثواب اور اگر کوشش کر کے (غوروخوض کرکے) فیصلہ کیا اور غلطی ہو گئی اس کو ایک ثواب۔(۲)
(3)… اے اللہ!جو شخص اس اُمّت کے کسی مُعامَلے کا نگران ہے پس وہ ان سے نرمی برتے تو تُو بھی اس سے نرمی فرما اور ان پر سختی کرے تو تُو بھی اس پر سختی فرما۔(۳)
صحابۂ کرام کے نزدیک مقام:
حضرت سیِّدُناعبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی علمی جلالت اور دیگر اوصاف کی بنا پر امیر المومنین حضرت سیِّدُناعمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور دیگر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…سنن النسائی، کتاب آداب القضاۃ، باب فضل الحاکم، الحدیث: ۵۳۸۹، ص ۸۵۱
(۲)…صحیح البخاری، کتاب الاعتصام،باب اجر الحاکم اذا اجتھد فاصاب او اخطأ، الحدیث: ۷۳۵۲، ج۴، ص۵۲۲
(۳)…صحیح مسلم، کتاب الامارۃ، باب فضیلۃ الامام …الخ، الحدیث: ۱۸۲۸، ص۱۰۱۶