لیکن میری یادداشت میرا ساتھ نہیں دیتی ،اے ہر شے پر قادر رب عَزَّوَجَلَّ!تُو اپنی قدْرتِ کاملہ سے میرے کمزور حافظے کو قوی فرما دے اور مجھے بھول جانے کی بیماری سے نجات عطافرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(۷)ہر وقت باوضو رہیئے:
باوضو رہنے کے دینی فوائد بھی بے شمار ہیں،مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیّدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے فرمایا:بیٹا اگرتم ہمیشہ باوضو رہنے کی استطاعت رکھو تو ایسا ہی کرو کیونکہ ملک الموت جس بندے کی روح حالتِ وضو میں قبض کرتا ہے اس کے لئے شہادت لکھ دی جاتی ہے۔(1)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیۡہِ رَحۡمَۃُ الرَّحۡمٰنۡ فرماتے ہیں: بعض عارفین نے فرمایا جو ہمیشہ باوضو رہےاللہ تعالٰی اُسے سات۷ فضیلتوں سے مشرف فرمائے:(۱) ملائکہ اس کی صحبت میں رغبت کریں۔(۲) قلم اُس کی نیکیاں لکھتا رہے۔(۳) اُس کے اعضاء تسبیح کریں۔(۴) اُس سے تکبیر اُولیٰ فوت نہ ہو۔(۵) جب سوئے اللہ تعالٰی کچھ فرشتے بھیجے کہ جن وانس کے شر سے اُس کی حفاظت کریں۔(۶) سکرات موت اس پر آسان ہو۔(۷) جب تک باوضو ہو امانِ الٰہی میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کنزالعمال،کتاب الطھارۃ،الباب الثانی فی الوضوء،الفصل الاول فی وجوب الوضوءوفضائلہ ،الجزء:۹، ۵/۱۳۰، حدیث:۲۶۰۶۱