Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
9 - 195
ذہانت اس امت کا خاصہ ہے۔مگر جوں جوں وقت زمانۂ رسالت سےدور ہوتا گیا اس نعمت کے ظہور میں کمی واقع ہونے لگی۔اِس کے اَسباب پر بھی اگر غور کیا جائے تو اس شعر کا مِصدَاق نظر آتے ہیں کہ 
دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت
سچ ہے کہ بُرے کام کا انجام بُرا ہے
 	ہر زمانے میں ایک مخصوص طبقہ ایسا رہا ہے  کہ جنہیں اللہ  عَزَّ    وَجَلَّ قوتِ حافظہ  کی ایسی دولت عطا فرماتا ہے کہ چاروں طرف  نہ صرف ان کا شُہرہ ہوجاتا ہے بلکہ وہ ایسے حیران کن کارنامے سرانجام دیتے ہیں کہ دنیاانگشت بدنداں (حیران)رہ  جاتی ہے۔ جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن اَسلاف کی عظیم یادگار تھے جن کے حفظِ قرآن کے بارے میں منقول ہےکہروزانہ ایک پارہ یا د فرمالیا کرتے تھے اور یوں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہ نے تیس دن میں مکمل قرآنِ مجید حفظ فرمالیا تھا۔(1)میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بھول دماغی امراض میں سے ایک مرض ہے جو قابلِ علاج ہےاسی لیے علماء نے اس موضوع پر کتابیں لکھیں اور اس کا علاج تجویز کیا۔ امت کی خیرخواہی کے جذبے کے تحت مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ ابو البِنتَين  محمدحسان رضاعطاری المدنیسَلَّمَہُ الغنینے مجلس المدینۃ العلمیۃ سے  خواہش کا اظہار فرمایا کہ قوتِ حافظہ کے موضوع پر ایسی کتا ب  مرتب کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… حیاتِ اعلیٰ حضرت، ۱/ ۲۰۸