Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
10 - 195
 جائے جس میں حافظہ بڑھانے کے اسباب اور  اللہ والوں  کے حیرت انگیز حافظے  کی حکایات سادہ اور دلچسپ انداز میں شامل ہوں نیز اس میں طبی  سائنسی   تحقیقات کو بھی آسان کرکے شاملِ کتاب کیا جائے ۔ آپ کی اس ترغیب پر المدینۃ العلمیۃ کے مدنی اسلامی بھائیوں کو یہ اہم  کام سو نپا گیا ۔اَلحَمدُلِلّٰہِ  عَزَّ  وَجَلَّ!کتاب  کو جامع بنانے کے لیے اس موضوع پر لکھی گئی عربی ،اردو، انگریزی  مطبوعہ کتب کے ساتھ ساتھ  عربی مخطوطات سے بھی استفادہ کیا گیا ہے ۔ اس کتاب پر بالخصوص دو مدنی اسلامی بھائیوں ابو عاطرمحمدناصر جمال عطاری المدنی اور ابوسلمان محمد عدنان چشتی المدنی سَلَّمَہُمَا اللّٰہُ الْغَنِی نے کام کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
موضوعات کا اجمالی تعارف
یہ کتاب تین ابواب(CHAPTERS)پر مشتمل ہے۔پہلا باب قوتِ حافظہ کی اہمیت کے متعلق ہے، دوسرےباب میں بزرگانِ دین اور سَلَف صالحین کے حیرت انگیز حافظے کے واقعات،جبکہ تیسرے باب کے تحت یاد کرنے کا طریقۂ کار،یادداشت بڑھانے والےاعمال ،بھول پیدا کرنے الےاسباب،قوتِ حفظ بڑھانے والے اَورَادو وَظائف اور غذاؤں کا ذکر ہے۔یہ تیسرا باب سب سے