Brailvi Books

حافظہ کیسے مضبوط ہو؟
116 - 195
 سعادت نصیب ہوتی ہے، ان مدَنی مذاکروں میں شرکت دنیا و آخرت سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہے لہذا ہمیں بھی مدَنی مذاکروں میں شرکت کرنی چاہئےاور دوسروں کو بھی شرکت کی ترغیب دلانی چاہئے۔
ہر وقت سیکھتے رہنا چاہیے:
حضرت سیّدنا سعید بن جُبَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:آدمی اُس وقت تک عالم رہتاہے جب تک سیکھتا رہے ، اور جب علم حاصل کرنا ترک کردے، خود کو مزید حصولِ علم سے بے نیاز گمان کرنے لگے اور جتنا سیکھ چکا اسی پر اکتفا کرنے لگے تو اسے مستقبل میں جہالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔(1)
(۵)آنکھیں بندکرکےیادداشت پر زوردیں:
لندن میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  آنکھیں بند کرکے يادداشت پر زور دینے سےذہن میں محفوظ معلومات مُسْتَحْضَر ہوجاتی ہے۔اس بات کو ثابت کرنے کے لئے تحقیق کرنے والوں  نے چند افراد کا انتخاب کیا اور انہیں  کچھ   مناظر دکھائے جس کے بعد ان تمام افراد سے ان مناظر کے متعلق چند سوالات کئے گئے،درست جوابات دینے والے وہی تھے کہ جنہوں نے آنکھیں بند کرکے سوچا تھاجب کہ آنکھیں بندکیے بغیرسوچنے والوں نے غلط 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … الفقیہ والمتفقہ، باب ذکر شروط من یصلح للفتوی،  ۲/۳۳۷ ،رقم